مہنگائی کا خاتمہ پی ٹی آئی کی ترجیح ہے : راؤ عامل
جلہ جیم (نامہ نگار) تحریک انصاف نظریاتی گروپ جلہ جیم کے رہنما راؤ محمد عامل نے کہا ہے کہ مہنگائی کا خاتمہ پی ٹی آئی کی ترجیح ہے اور اس کا جلد خاتمہ اپوزیشن کی نان ایشو تحریک کی قلعی کھول دے گا کہ ان کا مقصد صرف ملکی حالات میں افراتفری پیدا کرنا ہے۔