گوجرانوالہ کے جلسہ میںقوم نے حکمرانوں کو مسترد کر دیا:جاوید لطیف
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین میاں جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے جلسہ میںقوم نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا اب حکمرانوں کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں کہ وہ حکومت میںرہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ کے سلسلہ میں اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،ذیشان پرویز ،ملک پرویز اقبال ،شہباز چھینہ ،عمران اعجاز ڈوگر ، عرفان اسلام ،اعظم بٹ ،میاں تنویر اور دیگر بھی موجود تھے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اپوزیشن حقیقی جمہوریت اور عوام کے ووٹ کے تقدس کیلئے سڑکوں پر آئی ہے اب یہ تحریک چل پڑی ہے جس کو کوئی ڈکٹیٹر روک نہیں سکتا۔