اپوزیشن جلسوں سے کرپشن کا تحفظ چاہتی ہے : فرخ حسن خان
بھکر (نامہ نگار) اپوزیشن جلسوں سے کرپشن کا تحفظ چاہتی ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اور حکومت کیخلاف ناکام سازشیں کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حسن خان نے کیا۔