موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر ڈی آئی جی محبوب اسلم کی زیر نگرانی سُندس فائونڈیشن میں زیر علاج تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلاء بچوں کیلئے خون کے عطیات اکٹھے کرنے کیلئے موٹروے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ٹریننگ کالج آمد پر تھلیسیمیا کے بچوں کو موٹروے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی آئی محبوب اسلم نے کہا کہ یہ اُن کا یقین کامل ہے کہ کسی بھی انسانی جان کو بچانے سے زیادہ افضل کام کوئی اور نہیں ہو سکتا۔