چھانگامانگا: جشن عید میلاد النبیؐ کو شایان شان انداز میں منانے کے سلسلہ میں مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس
چھانگامانگا(نامہ نگار) چھانگامانگا میں جشن عید میلاد النبیؐ کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے آئمہ مساجد ، مرکزی میلاد کمیٹی کا اجلاس پیر محمد اقبال خاں ربّانی کی صدارت میں مرکزی جامع مسجد حنفیہ رضویہ میں ہوا اجلاس میں چھانگامانگا کی مساجد کے آئمہ کرام کے علاوہ ملحقہ دیہاتوں آہلووال، چک نمبر33,32,31، پھلیانی، واں کھارا، کوٹ شیر ربانی کی مساجد کے آئمہ کرام نے شرکت کی اجلاس میں طے پایا کہ ملحقہ دیہاتوں کے جلوس چھانگامانگا کے مرکزی جلوس میں شامل ہوں گے اور 12ربیع الاوّل کو 9بجے صبح مرکزی جلوس میلاد النبیؐ مرکزی جامع مسجد حنفیہ رضویہ سے شروع ہو کر مرکزی مسجد میں پہنچ کر ختم ہوگا ۔