مہنگائی کے باعث عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں : قسور لنگڑیال
گلاب والہ (نامہ نگار) عمران خان کی حکومت مہنگائی کا سبب ہے، عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کا جلسہ کامیاب ہونا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔ ادارے ذاتی پسند ناپسند ، ناتجربہ کاری اور ناقص مبنجمنٹ کے باعث تباہ ہوکررہ گئے ہیں۔