ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ‘ کمسن بچے سمیت 10 افراد زخمی
شیخوپورہ+ شرقپور شریف + ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی+ ننکانہ صاحب) ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور میاں بیوی اور کمسن بچے سمیت 10 ا فراد شدید زخمی ہوگئے۔ شرقپور روڈ مڑھ بھنگواں کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار لیاقت علی کو کچل کر ہلاک کر دیا صفدرآباد روڈ قلعہ میر زمان کے قریب دوموٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے اس حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ماں بیٹا زخمی ہو گئے ۔ علاوہ ازیں اڈہ بجلی گھر کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں میاں بیوی محمد یٰسین اورثمینہ بی بی روڈ پر گر کر زخمی ہو گئے۔ دھولر چوک ننکانہ صاحب کے قریب موٹر سائیکلو ں کے تصادم میں ظفر اقبال اور نبیل ‘ رکشہ الٹنے سے نازیہ ‘ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر بس سے ٹکرانے سے مون ، نسیم اور بشیر زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔