سادھوکے: اسلحہ لہرا کر سکول طلبہ کو پریشان کر نے والے 2نوجوان گرفتار
سادھوکے(نامہ نگار)مشہور ہونے کے لئے اسلحہ لہرانے والے دونوجوان پولیس نے گرفتارکرلئے ملزمان کے قبضہ سیاسلحہ بھی برآمدکرلیا،بتایاگیاہے کہ رحمت کالونی کا ارسلان اپنے ساتھی کے ہمراہ مشہورہونے کے لئے ہاتھ میں پسٹل پکڑ کر سرعام گھومتا رہتا جس سے نجی سکول کے آگے سے گذرنے والی طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوجاتی تھیں ملزمان کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے بعد ڈی ایس پی نے نوٹس لیا اور چوکی انچارج چوکی منور شہید نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا اور ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاہے،چوکی انچارج لقمان گوندل نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم کو مشہور ہونے کا شوق تھا،ملزم ارسلان نے بتایا کہ اس کو مشہور ہونے کا شوق تھا اس لئے وہ پسٹل پکڑ کر گھومتا تھا۔