کامونکے: تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر خاتون جاں بحق‘ بھتیجی شدید زخمی
کامونکے(نامہ نگار) تیز رفتار ٹرک کی رکشہ کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ اس کی بھتیجی شدید زخمی ہوگئی،بتایاگیاہے کہ فیروزوالا کے طارق رفیق کی ہمشیرہ طلعت یاسمین اور اپنی بھتیجی کے ہمراہ رکشہ میں سوار ہوکر جارہی تھیں کہ ٹول پلازہ کے قریب عقب سے آنیوالے تیز رفتارٹرک نے رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں طلعت یاسمین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی بھتیجی ایمن خالد شدید زخمی ہوگئی،صدرپولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے کر ڈرائیور ابراراللہ سکنہ پشاور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔