نیازی نامنظوریہ عوام کا فیصلہ ہے، پلوشہ خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ ہے۔نیازی نامنظور۔ 18 اکتوبر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت باغ جناح میں تاریخی جلسہ ہوگا۔اب حکومت کے جانے کا وقت آگیا ہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے ہفتہ کو باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ان کے ہمراہ شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی بھی تھیں۔پلوشہ خان نے کہا کہ پنجاب نے اپنا تاریخی فیصلہ دے دیا۔پنجاب کے بعد سندھ۔ بلوچستان اورکے پی کے فیصلہ دینے والا ہے۔پلوشہ خان نے کہا کہ قوم کا پیغام گھرگھرپہنچ چکا ہے اتوار کوسندھ فیصلہ دے گا۔شہلا رضانے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ہے اس ملک کو آئین کے حساب سے چلایاجائے گا۔