سید غوث علی شاہ کے بیٹے ان کے دشمن‘ قتل کرنے کا منصوبہ تیار
خیرپور(بیورورپورٹ) سابق وزیراعلی سندھ سیدغوث علی شاہ کے بچے سیدغوث علی شاہ کی جان کے دشمن بن گئے قتل کرنے کامنصبوبہ تیارسیدغوث علی شاہ نے پریس کانفرنس میں اپنے بچوں سے اظہارلاتعلقی کااعلان کردیا الغوث ہاوس خیرپورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیدغوث علی شاہ نے اپنے بچوں سیدشیبرحیدرشاہ ،سیدعلی حیدرشاہ،شاہدہ فاظمہ اورانکے بچوں سے اظہارلاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے بچوں کواعلی تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ ان کواپنی ملکیت سے انکاحصہ دے چکا ہوں مگراسکے باوجودوہ میری ملکیت پرقبضہ کرناچاہتے ہیں اوراب وہ غلط سمت پرچل پڑے ہیں لوگوں کوبلاجوازتنگ کررہے ہیں جسکی وجہ سے میری بدنامی ہورہی ہے جسکی وجہ سے میں عوام کے سامنے شرمندہ ہوں میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اورکرتا رہونگا انھوں نے مزیدبتایا کہ میرے بچوں نے مجھے،میری دوسری بیوی اورمیرے بیٹے کوقتل کرنے کی منصبوبہ بندی کی جارہی ہے جسکی اطلاع میں نے ضلعی انتظامیہ کوبھی دی ہے اس موقع پرمیرپنھل تالپور، سیدشاکرشاہ،سیدمحبوب شاہ راشدی، عبدالمجیدشیخ، میرڈنل تالپورودیگرموجودتھے۔