پولیو مہم کے مطلوبہ اہداف کا حصول ای پی آئی پروگرام کی کامیابی سے مشروط ہے
رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے مطلوبہ اہداف کا حصول ای پی آئی(حفاظتی ٹیکہ جات)پروگرام کی کامیابی سے مشروط ہے ۔محکمہ صحت کی ٹیموں کا فرض ہے کہ وہ اس اہم قومی ٹاسک کو پوری ذمہ داری اور ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے نا صرف تمام ٹارگٹ بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں بلکہ اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ تمام بچے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں بھی رجسٹرڈ اور والدین تسلسل کے ساتھ مقرر عمر کو پہنچنے والے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم انتظامات اور ضلع میں جاری ای پی آئی(حفاظتی ٹیکہ جات) پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پولیو مہم اور ای پی آئی پروگرام کی کامیابی کے لئے یونین کونسل سطح پر مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیں۔