کرونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے : نیاز احمد مغل
لیہ (کورٹ رپورٹر) کورونا وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا طلبہ ہمارا مستقبل ہیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہمارے سفیر کا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ طلبہ نہ صرف خود احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے اس موذی وباء سے بچ سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں اور اہل علاقہ کو بھی محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں۔