غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر میلسی میں سیمینار
میلسی (نمائندہ نوائے وقت)دنیا بھر کی طرح میلسی میں بھی غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا میلسی میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام شیخ حسنین رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے ذریعے غریب لوگوں کو مالی امداد دی جارہی ہے اس کے علاوہ خواتین کو چھوٹی سطح پر بلا سود قرضے دے کر ان کو معاشی طور پر مضبوط کیا جا رہا ہے۔ تاکہ وہ معاشرے میں باعزت روزگار کما سکیں۔