اپوزیشن کا اتحاد کرپشن بچانے کیلئے ہے: ڈاکٹر مینا جعفر لغاری
جام پور (نامہ نگار) اپوزیشن کا اتحاد پی ڈی ایم عوام کے حقوق کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے احتجاجی سیاست کر رہے ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم کی کامیاب پالسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ لغاری گروپ ووٹ کی پرچی عوام کے دلوں پر راج کرکے حاصل کرنے کا قائل ہے ۔ یہ بات تحریک انصاف کی مرکزی رکن وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے گورچانی گروپ کو چھوڑ کرکے لغاری گروپ میںشمولیت کرنے والے سابق تتاروالا کے امیدوار وگورچانی گروپ کے رہنماء ملک کامران جا وید ببر کے ہمراہ پارٹی کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مرزا شہزاد ہمایوں ‘ملک شاہد خان ‘ملک محمد یوسف خان ارائیں و ویگر کارکنان موجود تھے۔