تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کا صوبہ بھر میں ہفتہ جشن میلادالنبیؐ منانے کا اعلان
ملتان (سماجی رپورٹر) تحفظ عزاداری کونسل پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ جشن عید میلاد النبیؐ منانے کا اعلان کردیا ہے ملتان سمیت صوبہ بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا تقریبات میں عظمت رسولؐ، اہلیبیت ؓ صحابہؓکی شان میں مساجد و امام بارگاہوں میں خطابات ہوں گے حکومت و انتظامیہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں جلوس روٹس پر صفائی و ستھرائی اور سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید غضنفر عباس مشہدی کے زیراہتمام امام بارقگاہ چنمبے شاہ دہلی گیٹ سے علم و ذوالجناح کے منوتی کے ماتمی جلوس کی امام بارگاہ ناصر آباد جھک کے 28صفر المظفر کے مرکزی ماتمی جلوس میں شامل ہونے سے قبل عزاداروں سے خطاب میں کیا ۔