حکومت عوام سے کیا کوئی وعدہ پورا نہیں کر سکی : شاہدہ یوسف
صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی غریب اور بیروزگار طبقہ کی زندگی اجیرن بن چکی ہے حکومت کی کشتی اب ڈوبنے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن خواتین صادق آباد کی تحصیل صدر شاہدہ یوسف اور نائب صدر ارشاد جاوید نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کو تباہی کی طرف گامزن کردیا ہے جب بھی اپوزیشن جلسوں یا تحریک کی کال دیتی ہے پی ٹی آئی کی حکومت مہنگائی کے خلاف کاغذی اور سازشوں کا سہارا لینا شروع کردیتی ہے۔