پاک فوج کیخلاف باتیں کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہیں: زوار حسین مغل
دھنوٹ(نامہ نگار)پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ملک وقوم دونوں کے دشمن ہیں۔ میاں نواز شریف کی طرف سے پاک فوج پر جو الزام لگائے گئے ہیں وہ صرف دشمنوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اور اپنی چوریاں بچانے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ جو ملک اور قوم دونوں سے دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہارسیکرٹری ممبر شپ پی ٹی آئی تحصیل کہروڑ پکا زوار حسین مغل نے کیا۔