ڈرگ انسپکٹر کبیروالا کا مختلف علاقوں کا وزٹ میڈیکل سٹوروں کے لائسنس چیک کئے
سرائے سدھو(نامہ نگار) ڈی سی خانیوال آغاظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر نئے تعینات ہونے والے ڈرگ انسپکٹر کبیروالا محمد علی خلیل نے گذشتہ روزچوپڑہٹہ،سلارواہن،بارہ میل، ککڑہٹہ، کوہی والا، 5کسی اور سرائے سدھوکا وزٹ کیا میڈیکل سٹوروں پر لائسنس چیک کیے،صفائی کا انتظام بھی چیک کیا،متعدد میڈیکل سٹوروں کو وارننگ دی اور کچھ کے کیس کے کیس بنا کر ڈرگ کورٹ روانہ کردئے۔