غربت صرف پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: ندیم قریشی
ملتان( لیڈی رپورٹر )پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان،ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اور دیپ آرگنائزیشن کے زیراہتمام غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر شعوری آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی، چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، میاں محمد ماجد، پروفیسر عنایت علی قریشی، مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو نے کی۔اس موقع محمد ندیم قریشی نے کہا کہ غربت صرف پاکستان کا ہی نہی بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور کورونا وباء کے باعث اس میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔پاکستانی آئین کے آرٹیکل 38 اے کے تحت ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی انسانی حقوق روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔