مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،جاوید انتظار
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)سابق آزاد امیدوار این اے 53جاوید انتظار نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ آزاد عوام تحریک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو حق بجانب سمجھتی ہے۔ شرح ترقی منفی میں چلی گئی۔ مہنگائی گیارہ فیصد ہوگئی۔ مصنوعی مہنگائی 6 سے 7 فیصد ہے۔ عام آدمی کا میعار زندگی قابل رحم حد تک گر چکا ہے۔ ایسے میں سرکاری ملازمین کا اپنے حق کے لیے نکلنا قابل تعریف ہے۔