قبضہ مافیا کی طرف سے محکمہ وقف املاک کے کروڑوں مالیت کے رقبہ کی فروخت جاری
ماہڑہ شہر (نامہ نگار) ماہڑہ شہر میں سیاسی پشت پناہی پر قبضہ مافیا کا طوطی سر چڑھ کر بولنے لگا بااثر سیاسی شخصیات کی ایماء پر قبضہ گروپ نے کروڑوں روپے مالیت کا رقبہ فی مرلہ 80 ہزار کمرشل اور 50 ہزار روپے رہائشی پلاٹ بیچنا شروع کر دیے سب کچھ جاننے کے باوجود محکمہ وقف املاک خاموش ہے اس وقت اس رقبہ پر خادم حسین ڈھڈھی , صفدر کھوکھر , سجاد دایہ , ملک اقبال بھٹی , محمد اکرم , جگنی , ملک بشیر , محمد ظفر , فرید بھٹی , عنایت اللہ گجر , محمد حسین بلوچ , ملک خدا بخش قیصرانی , محمد شریف , غلام حیدر سومرو , امانت خان , امیر بخش سمیت کئی بااثر شخصیات نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔