بااثر افراد کی مکان پر قبضہ کی کوشش خواتین‘ بچوں پر تشدد‘ 3گرفتار
راجن پور( نمائندہ نوائے وقت)تھانہ سٹی کی حدود کھتران پمپ کے قریب بااثر افراد کا ایک مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش۔قبضہ مافیا کے مسلح افراد کا خواتین اور بچوں پر تشدد مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس۔15 پر اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او رانا محمد طاہر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ایک مکان میں چھپے قبضہ مافیا کے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اور دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔