عالمی اداروں کی منافقت امن کی راہ میں حائل ہے ، حامد موسوی
اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی منافقت امن کی راہ میں حائل ہے ، امن کے قیام اور انسانی حقوق کے دوام کیلئے رسول زمن ؐ اور امام حسن ؑ کا کا کردار اپنا ہوگا،انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کا انتخاب خوش آئندلیکن شیطانی ثلاثہ امریکہ بھارت و اسرائیل کی ہٹ دھرمی اقوام متحدہ اور ذیلی اداراوں کو غیر موثر بنا چکی ہے ، وطن عزیز میں دہشت گردی اور عصبیتوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے ۔
بلوچستان اورشمالی وزیرستان میں دہشتگردی کے پیچھے ازلی دشمن بھارت ، کالعدم جماعتوں اوران کے سرپرستوں کاہاتھ ہے ، ہم ہر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیںآخرکب تک امن کیلئے امیدیں دلوائی جائیں گی اور پیغاموں سے عوام کا دل بہلایا جائے گا؟ عوام عمل ہوتادیکھنا چاہتے ہیں ،فخر سقراط امام حسن ؑ نے انتشار کے خاتمے کیلئے زہر کا جام پی کر تاریخ کا دھارا بدل دیاامام حسن ؑ نے ظلم نانصافی کی بیعت کرنے کے بجائے تخت و تاج کی قربانی کا راستہ اختیار کیاجس سے دین مصطفوی ؐ کا بول بالا ہو گیا ،عالم اسلام کے اتحاد میں مسلم فرمانرواؤں کے مفادات حائل ہیں ،مسلم حکمران مصلحتوں اور مفادات کو قربان کرکے ہی گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت کی عالمی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وصال النبیؐ اور شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عظمت مصطفیؐ و مجتبیٰ ؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔