پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ‘ عوام نے تبدیلی سرکار کو مسترد کر دیا: عبدالقادر شاہین
چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوواڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے پی ڈی ایم تحریک کی جانب سے گوجرانوالہ کے اپنے پہلے تاریخی جلسہ کی کامیابی پر شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے ردعمل میں کہا ہے کہ مہنگائی بیروزگاری میں پیسنے والی ظالم نااہل و نالائق تبدیلی سرکار کے خلاف اپنا فیصلہ سنا کر انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔