آئی جے ٹی کا طلبہ حقوق کیلئے’’اب کی بار طلبہ سرکار‘‘کے زیر عنوان مہم کا آغاز
اسلام آباد(نا مہ نگار) بین لاقوامی اسلامی یو نیورسٹی اسلام آباد بڑھتے ہوئے مسائل کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ حقوق کے لیے’’اب کی بار طلبہ سرکار‘‘کے عنوان سے مہم کا آغاز کر دیا ہے،اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم جامعہ کا کہنا ہے کہ اگر مسائل کو فل فور حل نہ کیا گیا اور مطالبات پورے نہ کیے گئے تو طلبہ میدان میں ہونگے اور اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر جائیں گئیں ۔اس مہم میں یو نیورسٹی انتظامیہ سے مطالبات کیے گئے ہیں کہ نئے آنے والے طلبہ کی فیسوں میں 15سے 25فیصد تک اضافہ نامنظورہے اسے فوری طور پر کم کیا جائے۔ڈگری فیس میں 100فیصد اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔پہلے سے موجود طلبا کی فیسوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔مزید یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جامعہ میںنئے ہاسٹلز کی تعمیر کا وعدہ فی الفور پورا کیا جائے۔ اس سمسٹر کی ہاسٹل فیس 21ستمبر سے لی جائے۔
اس بار ہاسٹل میںاور سٹے جولائی سے نہیں بلکہ 21ستمبر سے شروع کی جائے جبکہ دن کی فیس طلبہ کو مکمل ریفنڈ کی جائے۔ہاسٹلز کی مرمت کی جائے۔طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے منصوبہ بندی کے مطابق جلد از جلد مارکیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔تمام کیفیز کو فی الفور کھولا جائے۔ کفیز میں کھانے کے معیار کو بہتر اور ریٹس کم کئے جائیں۔اسی طرح سے ڈگری کلیئرنس پراسس کو آن لائن اور سہل کیا جائے۔اپنے یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں awaiting پر داخلے بحال کیے جائیں۔اس بار سمر نہ ہونے کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ طلبہ کو زیادہ سبجیکٹس اٹھانے کیسہولت دی جائے جبکہ سول ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کے مسائل حل کیے جائیں اور سکالرشپس بحال کی جائے۔طلبا نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ سول اور بی ٹیک ڈیپاٹمنٹ کی ڈگری کو جلد از جلد تسلیم کرایا جائے۔مسجد فنڈ کا طلبہ کوحساب دیا جائے۔ آئی10 گیٹ کو طلبہ کے لئے کھولا دیا جائے۔مطالبات میں شامل ہے کہ4/4سکالرشپس بحال کئے جائیں۔ لائبریری اوقات کو بڑھایا جائے۔لانگ ٹور اور شاٹ ٹورز کو بحال کیا جائے۔ اسلامی یونیورسٹی کو ڈی اسلامائز کرنے کی سازشوں کا تدارک کیا جائے۔تاہم اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم جامعہ کا کہنا ہے کہ اگر مسائل کو فل فور حل نہ کیا گیا اور مطالبات پورے نہ کیے گئے تو طلبہ میدان میں ہونگے اور اپنے حقوق کے لیے ہر فورم پر جائیں گئیں۔