وزیراعظم کے بلین ٹری پروگرام کے تحت شجرکاری مہم مکمل کر لی ہے : فقیر محمد
بھکر (نامہ نگار) فقیر محمد باقر رینج فاریسٹ آفیسر بھکر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کے بلین ٹری پروگرام کے تحت شجرکاری مہم مکمل کرلی گئی ہے اب بہترین تین سالوں تک تناور درخت بن کر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے ساتھ شادابی اور خوشگوار ماحول کی فراہمی میں ممدو معاون ثابت ہوں گے۔ 1625ایکڑ رقبہ پر کیکر، جنگلی کیکر، بیری، فراش سمیت لاکھوں پودے نشوونما پارہے ہیں۔