کپتان کے پہلے ہی دھواں دار سپیل نے 11وکٹیں اڑا دیں: بابر اعوان
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کپتان کے پہلے ہی دھواںدار سپیل نے گیارہ وکٹیں اڑا دیں قانون کا بائونسر نواز شریف کا پیچھا کرے گاعمران صرف چیف ایگزیکٹو نہیں قوم کا لیڈر بھی ہے گیدڑ بھبکی مسترد ہوگئی مودی کا یار نہ قوم تقسیم کرسکتا ہے نہ ہی ادارے ۔