گوجرانولہ کا جلسہ منافق، بے ایمان ٹولہ کی ایک چھوٹی سی جلسی تھی،عثمان ڈار
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جو گھٹیا اور گندی زبان 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ استعمال کی ہے اس خواجہ آصف کی چھوٹی سوچ اور گندی ذہنیت صاف طور پر واضح ہو جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف ایک اقامہ زدہ شخص ہے اور جوا کھیلنے کا رسیا ہے بلکہ جبکہ اس کا باپ خواجہ صفدر بھی دونمبر طریقہ سے اقتدار میں آتا تھا اور آ گے بیٹا بھی ایسے ہی اقتدار میں آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو سیالکوٹ کی عوام نے مسترد کر دیا ہے اور 2018 کے انتخابات میں خواجہ آصف نے بھکاریوں کی طرح قومی اسمبلی کی نشست حاصل کی لیکن آ ئند ہ انتخابات میں یہ شخص ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیاست سے باہر ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا خواجہ آصف قبضہ مافیا کا رنگ لیڈر اس نے سیالکوٹ اور پاکستان بھر میں کئی جگہوں پر قبضے کر رکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گوجرانولہ کا جلسہ کوئی جلسہ نہیں بلکہ منافق اور بے ایمان ٹولہ کی ایک چھوٹی سی جلسی تھی۔انھوں نے کہا اپوزیشن کے تمام لیڈر اپنے اثاثے اور ابو بچانے کے لئے کوشاں لیکن وزیر اعظم عمران خان ان کو چھوڑیں گے نہیں بلکہ ان سے لوٹی ہوئی ملکی دولت کی پائی پائی وصول کریں گے اور کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کا ہی صرف مسئلہ نہیں ہے بلکہ پوری دنیا میں کرونا کے باعث مہنگائی بڑھی ہے اور وزیر اعظم عمران خان مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پوری طرح متحرک اور مخلص ہیں اور وہ جلد عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ بہت بڑی خوشخبری دیں گے جو عوامی امنگوں کی ترجمان ہو گی۔