گلوکارہ سارہ رضا خان کا دورہ سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور(نامہ نگار) گلوکارہ سارہ رضا خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دودہ کیا۔انہوںنے کہا کہ یہاں آکر پتہ چلاپولیس کا نظام بہت ایڈوانس ہوچکا ہے۔پولیس کمیونیکشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں۔ سارہ رضا خان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی۔آپریشن کمانڈر عاصم جسرا نے سارہ رضا خان کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔