مصالحتی سنٹرز‘3سال میں 598کیسز نمٹائے
لاہور ( وقائع نگار خصوصی )مصالحتی سنٹرز کی کارکردگی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ کو موصول ہو گئی ‘ گذشتہ تین سال میں598 کیسز میں صلح کرواکے نمٹادئیے۔ 263 کیسز میں فریقین کے درمیان مصالحت نہ ہوسکی‘317 کیسز مصالحتی سنٹرز کو واپس عدالتوں کو بھجوا دئیے گئے۔