بیٹی کے رشتہ سے انکار پر شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس شادباغ پولیس نے رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری توقیر کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے اشتہاری ملزم عدنا ن عرف دانی کوگرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ مقتول توقیر نے بیٹی کارشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس کا اشتہاری ملزم عدنان کو رنج تھا۔