بھارت، میں کار اور بس میں تصادم،8افراد ہلاک،30سے زائد زخمی
نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں ہفتہ کو مسافر بس پھسلنے کے بعد الٹ کر کار سے ٹکراگئی جس سے کم ازکم8 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ بات پولیس نے بتائی ہے۔یہ حادثہ اترپردیش کے صدرمقام لکھنئو سے260کلومیٹر شمال کی جانب واقع ضلع فیلی بھِٹ کے گاں باری بوجھیہ میں پیش آیا۔پولیس اہلکار نے کہاہے کہ اس صبح اترپردیش ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(یو پی ایس آر ٹی سی)کی بس الٹ کر کار سے ٹکراگئی جس سے 8افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے کچھ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ضلعی ہسپتال منتقل کیاگیا۔عہدیداروں کے مطابق بدقسمت مسافر بس لکھنئو سے آرہی تھی اور یہ دہلی کی طرف جارہی تھی۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔پولیس نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔دریں اثنا وزیراعلی یوگی آدتیا ناتھ نے ہلاکتوں پر دکھ کااظہار کیاہے اورہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیاہے۔