سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی سے مائیکروسافٹ کے کنٹری ڈائریکٹرشہزاد خان کی ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی سے مائیکروسافٹ کے کنٹری ڈائریکٹر شہزاد خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے مائیکروسافٹ کے کنٹری ڈائریکٹر کو اپنے دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اقدامات کے بارے گفتگو ہوئی۔ملاقات میں سپورٹ سینٹرز، کلاوڈ انفراسٹرکچر اور ٹریننگ پروگرامز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ مائیکروسافٹ کے کنٹری ڈائریکٹر نے وزارت آئی ٹی کے ڈیجیٹلائزیشن اور آئی ٹی کے فروغ کے لیئے اقدامات کو بھی سراہا۔ ملاقات میں ٹیکنالوجی سیکٹر میں اقدامات اور پروگراموں کے حوالے سے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈائریکٹر آئی ٹی بھی ملاقات میں موجود تھے۔