گوجرانوالہ جلسہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی :عامر اقبال سندھو
رائیونڈ(نا مہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما عامر اقبال سندھو نے کہا گوجرانوالہ جلسہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ۔ ادویات عوام کی پہنچ سے باہرہیں، مہنگائی کے طوفان میں بچوں کو سکول بھیجنا مشکل ہے بچوں کی فیس جمع کریںیا بل جمع کرائیں غریب اپنی بیٹیوں کی شادی کے لیے پریشان ہیں اس حالات کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے۔