سکستھ روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیوٹائون کے علاقہ سکستھ روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں مختلف ہوسٹلزکی چیکنگ کی گئی، سرچ آپریشن ایس ایچ اونیوٹائون کی زیر نگرانی کیا گیاسرچ آپریشن میں ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران مختلف ہوسٹلزکے 70 رومز جبکہ انفرادی طور پر82افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکیلئے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔