لاڑکانہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بچہ زخمی‘ حالت تشویشناک
لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ ولید تھانہ کی حدود میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ 5 سالہ بچہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ورثہ کی جانب سے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور سہولتوں کے شدید فقدان پر پریشان، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے میروخان چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 سالہ توفیق احمد اوڈھو سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیے شعبہ حادثات پہنچایا گیا تاہم ورثہ کیجانب سے شعبہ حادثات میں ڈاکٹرز کی عدم موجود اور سہولتوں کے شدید فقدان پر احتجاج کیا گیا ۔ دوسری جانب متعلقہ تھانہ پولیس کا کہنا تھا کہ مغیری اور وگن برادری میں دیرینہ دشمنی پر مبینہ طور پر وگن برادری کے مسلحہ افراد نے اندھا دھند علاقے میں فائرنگ جس کی زد میں آ کر گلی میں کھیلتا ہوا بچہ زخمی ہو واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے۔ علاوہ زیںلاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کی حد اسٹیشن روڈ پر علی الصبح نامعلوم چوروں نے جنرل اسٹور دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے سے زائد رقم اور سگریٹ چوری کرکے آسانی سے فرار ہوگئے اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد اکھٹے کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے، دوسری جانب لاڑکانہ کے قریب قمبر روڈ پر تیز رفتاری کے باعث برقعہ موٹرسائیکل کی چین میں آنے کے باعث میروخان کے نواحی گاؤں علی بخش پنہور کی رہائشی خاتون ثمینہ زوجہ شعیب پنہور شدید زخمی ہوئیں جسے ورثائے نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا۔