شدید بارشوںاور سمندری طوفان کی اطلاعات پر ساحلی علاقوںکے مکین خو فزدہ
گولارچی (نامہ نگار) بارشوں اور سمندری طوفان کے خطرے کی اطلاعات کے باعث زیریں سندھ کے ساحلی علاقوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے سوشل میڈیا پر 17 سے 20 اکتوبر کو ساحلی علاقوں کراچی سمیت ٹھٹہ سجاول بدین میں بارشوں کی پیشگوئی اور گاتی نامی سمندری طوفان کی آمد کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں خاص طور پر سجاول بدین اور دیگر اضلاع میں تشویش کے ساتھ خوف پھیل رہا ہے کیونکہ ان اضلاع میں بارشوں نے پہلے ہی کافی تباہی مچائی تھی بارشوں کے بعد بدین سجاول اور ٹنڈو محمد خان اضلاع میں بڑے پیمانے پر فصل دھان کی کٹائی چل رہی ہے اس دوران اگر سمندری طوفان یا بارشیں ہوتی ہیں تو ان اضلاع میں کھیتوں میں کھڑی اور کھلیانوں میں پڑی دھان (چاول ) کی فصل بری طرح متاثر ہو سکتی ہے جس سے ان علاقوں کی زرعی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو جائیگی۔