آرمیناکا میزائل حملہ شہری13 جاں بحق40 زخمی آذر بائیجان کیساتھ آج سے جنگ بندی پر اتفاق

Oct 18, 2020

باکو، ایزورن (این این آئی + نوائے وقت رپورٹ) آذربائیجان میں میزائل حملے میں 13 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہونے کے بعد آرمینیا کیساتھ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا۔ آج سے اطلاق ہو گا۔ آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گانج میں میزائل رہائشی علاقے میں گرا 30 گھر تباہ ہو گئے۔ آذربائیجان نے میزائل حملے کا ذمہ دار آرمینیا کو قرار دے دیا، تاہم آرمینیا کی جانب سے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے10 گھنٹے کے طویل مذاکرات ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان 27 ستمبر سے شروع ہونے والی لڑائی میں300  سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے۔ آرمینیا کے مطابق انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا آغاز 18 اکتوبر آج سے ہو گا۔ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازعہ علاقے نگورنو کارا باخ میں 29 ستمبر سے جھڑپیں جاری تھیں۔

مزیدخبریں