انجری کا شکار حسن علی جلد کرکٹ میں واپسی کیلئے پرعزم
ملتان (سپورٹس ڈیسک) انجری کا شکار فاسٹ بولر حسن علی جلد صحت یاب ہوکر کرکٹ کے میدانوں میں کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک سال سے کمرکی تکلیف کے شکار دائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ کہناہے کہ فٹنس پر کافی کام کررہاہوں، ڈّومیسٹک کھیل کر ایک بارپھر قومی ٹیم میں جگہ پانے کی کوشش کروں گا، واپسی کرنا مشکل ضرور ہوگا کیونکہ کافی نوجوان بولرز اس وقت زبردست پرفارمنس دے رے ہیں، مقابلہ اچھی چیز اور آگے بڑھنے میں معاون ہوتا ہے، میں نے بھی پاکستان کے لیے کافی اچھی بولنگ کررکھی ہے،جب بھی موقع ملاتو ایک بارپھر اپنی افادیت ثابت کرکے جگہ پانے کی کوشش ہوگی۔