ڈی پی او کا دورہ تھانہ صدر وہاڑی، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
وہاڑی ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ڈویلپمنٹ ریویو کے حوالے سے تھانہ صدر وہاڑی کی زیر تعمیر بلڈنگ کاوزٹ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ کے تعمیراتی کام کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار اور کوالٹی کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری تھانہ کی نئی اور کشادہ بلڈنگ کی سہولت سے جلد استفادہ حاصل کر سکیں۔ ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ کے تعمیراتی کام کے حوالے محکمہ بلڈنگ کو اہم ہدایات اورعمارت میں نقائص کی نشاندہی بھی کی انہوں نے ٹریفک ڈرائیونگ سکول کا بھی وزٹ کیا۔