ملزمان کا میاں بیوی پر تشدد، پولیس کا مبینہ صلح کرانے کیلئے دبائو
ملتان(کرائم رپورٹر ) بستی ملوک چک نمبر تین فیض کے رہائشی عامر حسین نے پولیس کو درخواست میں بتایا کہ گزشتہ روز میرا بھائی فداحسین اپنی اہلیہ عاصمہ بی بی کو ملزمان ناظم ، الطاف ، مشتاق ، ظفر ،مظفر ، عمران وغیرہ مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے ، اور میرے بھائی اور بھابھی کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے۔گرفتار نہیں کررہے ہیں الٹا ہمارے اوپر ملزمان کے ساتھ صلح کرنے کے لئے دباو ڈال رہے ہیں۔