جمعیت علماء اسلام کی پی ڈی ایم جلسہ کامیاب بنانے کی تیاریاں مکمل
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کی پی ڈی ایم جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل۔ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے شیرشاہ چوک سے مولانا گل رفیق حسن زئی کی قیادت میں روانہ ہونگے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے عہدیداران کی ملاقاتیں، انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پی ایس 114 کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی کی قیادت میں وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں سے 18 اکتوبر کو منعقد ہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پی ایس 114 نائب امیر مولانا ظاہر شاہ ایوبی، سیکریٹری اطلاعات مولانا عظیم اللہ عثمان، جے یوآئی شیرشاہ کے جنرل سیکریٹری خالد شاہ ودیگر موجود تھے۔مولانا گل رفیق حسن زئی نے کہا کہ کل کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ موجودہ حکومت ملک کا دیوالیہ نکال چکی ہے۔ ناجائز ٹولے کوگھر بھیج کر دم لیں گے۔