محبت رسول ہمارے خون میں شامل ہے:پیر عبدالجبارچشتی
کراچی ( کراچی نیوز ) جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تنظیمات اہلسنّت کا مشترکہ اجلاس خانقاہ خطابیہ میں سجادہ نشین پیرطریقت عبدالجبارچشتی خطابی تاجی صابری کے زیرصدارت کیٹل کالونی میں منعقدہوا، اجلاس میںعلماء مشائخ کونسل ،جمعیت علمائے پاکستان، مرکزی جماعت اہلسنّت،پاکستان سنی تحریک،تحریک لبیک پاکستان، انجمن عاشقان رسول، دستہء رضا،انجمن طلباء اسلام ودیگر تنظیمات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پرعلامہ غلام یاسین گولڑوی، مفتی عبدالستارچشتی،مولاناعبداللہ کامل، علامہ عبدالباسط محمود، علامہ غلام مجتبیٰ جلالی، علامہ عبدالسمیع نیازی، مولانافرید قادری ، علامہ پیر مرتضیٰ حسین قادری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ جشن عید میلادالنبی ﷺ روایتی جوش اور جذبے کے ساتھ منایاجائے گا، کھل کر عشق مصطفیٰ ﷺ کا اظہارکیاجائے گا۔