کورونا وبامیں جان پر کھیل کر رضاکاروں نے خدمت کی،احسا ن اللہ وقاص
کراچی (نیوز رپورٹر ) خدمت کا جذبہ انسان کو پر وقار اور با ہمت بناتا ہے ، لاک ڈاؤن اور طوفانی بارشوں میں الخدمت کے ہزاروں رضاکاروں اپنی جان خطرے میں ڈال کرنے پریشان حال لاکھوں عوام کی بے مثال خدمت کی ،اس دوران درجن سے زاید ذمے داران اور رضاکار کورونا وبا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے،لوگوں کے عطیات سے ہونیوالی امدادی سرگرمیوں کو ڈیجیٹلائز کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص ، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،صدر الخدمت سندھ ڈاکٹر سید تبسم جعفری نے الخدمت کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا ،اجلاس میں اعجاز اللہ خان ،سید محمد یونس،انجینئر عمر فاروق، محمد شاہد،نسیم انصاری و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔