راشد ربانی کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کی تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد ربانی ایک نظریاتی سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے، راشد ربانی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔