ضلعی انتظامیہ متحرک ،گراں فروشوں کو جرمانے
لیہ( کورٹ رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے گزشتہ روز قیمتوں کی پڑتال کے لئے مختلف دکانوں،پٹرول پمپس اور ایل پی جی سلنڈرز فروخت کرنے والی ایجنسیوں کا معائنہ کیا۔اس دوران گراں فروشی کے مرتکب 2دکانداروں کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح اے سی کروڑ یاسر رضوان نے 3 دکانوں کو سیل کر دیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر طارق گدارہ نے 10مقامات پر گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا اور 4 دکانداروں کو گراں فروشی پر 7000 روپے جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خالد محمود نے 9 مقامات پر نرخوں کا جائزہ لیتے ہوئے 1 دکاندار کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا۔