عمران جن 2بچوں کی بات کرتے ہیں انہوں نے نانی یاد کرا دی : مریم اورنگزیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران جن دو بچوں کی بات کر رہے ہیں انہوں نے ان کو نانی یاد کرا دی، عمران کا سیاسی بہروپ مکمل طور پراترگیا ہے انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی نالائقی اور چوری کیوجہ سے مہنگائی ہوئی ان کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے آٹا چینی ادویات مہنگی ہوئیں بھارت تب خوش ہوتا ہے جب تین مرتبہ منتخب وزیراعظم کیخلاف سازش ہوئی ہے عمران خان کی تقریر قابل ترس تھی ان کی بے حسی عیاں تھی کہ انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔محمد زبیر نے کہا ہے کہ مریم نواز کی ریلی اور جلسے کی کامیابی حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔ عمران خان بے شک سلیکٹڈ ہیں مگر ملک کے وزیراعظم ہیں۔ مریم نواز پر عمران خان کے ذاتی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔