عمر گل کی خدمات کا اعتراف کیا جائے : چوھدری عثمان
جیٹھہ بھٹہ(نامہ نگار)جیٹھہ بھٹہ کے مایہ ناز کرکٹر چوھدری عثمان نے کہاکہ عمر گل پاکستان کرکٹ تاریخ کا ایک سنہری باب ہے اسے یونہی بند نہ ہونے یا جائے۔ اس کی لازوال خدمتوں کے عوض اسے ایک اچھی اور زمہ دار قوم کی طرح رخصت کیا جائے۔ ہماری اپنی کرکٹ انتظامیہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گزارش ہے کہ عمر گل کو ایک آخری انٹرنیشنل میچ کھلوا کر رخصت کیا جائے تاکہ آنے والے نئے کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی ہو اور ان کو پتا چلے کہ پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کیسے یاد رکھتی ہے۔