حکومت کا نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)ذرائع کے مطابق حکومت کا نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت صحت نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کیلئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا ہے۔ نیوٹریشن کے قومی و عالمی ماہرین 18رکنی ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہونگے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہونگے،ورلڈ بینک، یورپی یونین، ورلڈ فوڈ پروگرام نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہونگے ۔ڈبلیو ایچ او، یونیسیف کے ماہرین نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہونگے، نیوٹریشن انٹرنیشنل، ڈی ایف آئی ڈی نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔ایچ ایس اے ، سول سوسائٹی کا نمائندہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہونگے ۔ذرائع کے مطابق ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دیگا، وزارت صحت کووزیراعظم نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی تھی،نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان میں صوبوں کی تجاویز شامل کی جائیں گی،نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا، وزارت صحت نے ایڈوائزری گروپ قومی و عالمی اداروں سے رابطے کئے ہیںجوپالیسیز واضح کرے گا، ایڈوائزری گروپ غذائی قلت کی صورتحال پر مکمل روڈ میپ تیار کرے گا، نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا،وزیراعظم نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کی سفارشات پر فیصلے کریں گے،نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ غذائی قلت، سٹنٹنگ کی صورتحال کا جائزہ لے گا، ایڈوائزری گروپ غذائی قلت، بچوں کے چھوٹے قد کے خاتمے کیلئے تجاویز مرتب کرے گا، ایڈوائزری گروپ پاکستان نیوٹریشن پالیسی ، پی سی ون پر نظر ثانی کرے گا ، ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان پر عملدرآمد روڈ میپ تیار کریگا۔